پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کی مچھر کالونی میں چھاپہ، منشیات فروش گرفتار کر، 60 کلوگرام چرس برآمد

کراچی،20مارچ (پی پی آئی)پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان رینجرز (سندھ)اوراینٹی نارکوٹکس فورس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے محمد ی کالونی (مچھر کالونی) میں بدنام زمانہ منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر  مشترکہ چھاپہ مار کارروائی۔ کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث  ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملز م کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سال 2018سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات سپلائی کا  بڑا ڈیلر ہیں۔ملزم اپنی ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات کے پی کے اور کوئٹہ سے مال بر دار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتارملزم کو منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔