کراچی،23مارچ (پی پی آئی)سکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے 16 خوارج کو ہلاک کر دیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کو موثر طور پر نشانہ بنایا اور ان کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔پاکستان افغانستان کی عبوری حکومت سے مسلسل کہہ رہا ہے کہ وہ سرحد کی اپنی جانب موثر سرحدی انتظام کو یقینی بنائے۔توقع ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی ذمہ داری نبھائے گی اور خوارج کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی۔
Next Post
بلوچستان میں نظرثانی شدہ پی ایس ڈی پی کی تیاری شروع
Mon Mar 24 , 2025
کوئٹہ،24مارچ (پی پی آئی) حکومت بلوچستان نے پی ایس ڈی پی 2024-2025 کی نظرثانی شدہ تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نظرثانی شدہ لاگت، عنوان میں تبدیلی اور مقام میں تبدیلی والی اسکیموں کی فہرستیں جمع کرائیں۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ […]
