اسلام آباد،25مارچ (پی پی آئی) وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے نیشنل کمپلائنس سینٹر (این سی سی) میں ایک بریفنگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے اس کی پیشرفت کا جائزہ لیااور این سی سی کے سربراہ ڈاکٹر نبیل امین اور این سی سی ٹیم کے ساتھ حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر نے پاکستان کی کمپلائنس اور کوالٹی سسٹمز کو مستحکم کرنے کی این سی سی کی کوششوں کو تسلیم کیا اور حالیہ عالمی بینک کے مشن کے دورے کو سراہا جو نیشنل کوالٹی انفراسٹرکچر (NQI) پر مرکوز تھا۔سیشن کے دوران، ڈاکٹر نبیل امین نے این سی سی کے انیشی ایٹوکی وضاحت کی اور تجارتی معیار اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے کمپلائنس فریم ورک کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جواباً، وزیر نے این سی سی کو کہا کہ وہ ایک اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کرے جس میں واضح ٹائم فریم ہو، جو اپریل کے آخر میں ہونے والے نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری کونسل (این سی اے سی) کے اجلاس میں پیش کی جائیں۔بات چیت کا محور بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر کے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانا تھا۔
Next Post
عورت فاؤنڈیشن کا تمباکو، نیکوٹین پر ٹیکس میں بڑے اضافے کا مطالبہ
Tue Mar 25 , 2025
اسلام آباد،25مارچ (پی پی آئی) عورت فاؤنڈیشن کے ایک وفد نے وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفےٰ کمال سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں تمباکو اور نکوٹین مصنوعات پر ایکسائز ٹیکس میں نمایاں اضافہ کیا جائے۔محترمہ ممتاز مغل، ڈائریکٹر پروگرام عورت فاؤنڈیشن، نے پاکستان کی […]
