آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جی ڈی اے کا عمرکوٹ ضمنی انتخابات میں لال مالھی کی حمایت کا اعلان

عمر کوٹ،24مارچ (پی پی آئی)  جی ڈی اے کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ اگر عمرکوٹ کے ضمنی انتخابات شفاف ہوئے تو لال مالھی کی کامیابی یقینی ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر زور دیا کہ وہ اپنی منافقانہ پالیسی ترک کرکے کینالوں پر کام بند کروائے یا وفاقی حکومت سے علیحدہ ہو جائے۔ڈاکٹر صفدر عباسی نے یہ بات کنری کے نواحی گاؤں میمن کنری میں لال مالہی کی الیکشن مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر لال مالہی، سابق تعلقہ ناظم محمد جام میمن اور سابق ایم پی اے ڈاکٹر دوست محمد میمن بھی موجود تھے۔عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لال مالھی جی ڈی اے، جے یو آئی ف اور سندھو دریا بچاؤ تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالف امیدوار کے بیٹے نے پی ٹی آئی، جمعیت علماء   اسلام اور جماعت اسلامی کو ‘تانگہ پارٹی’ قرار دیا ہے۔انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاروں صوبوں سے ختم ہو کر سندھ کے چند اضلاع تک محدود ہو کر تانگا پارٹی بن چکی ہے۔ عوام 17 اپریل کو پیپلز پارٹی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کریں گے اور لال مالہی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔عباسی نے مزید کہا کہ پولنگ کے دن ووٹ کی حفاظت کی جائے گی اور فارم 47 والوں کو جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کی نہروں کی منظوری کے بعد احتجاجی سیاست کو منافقانہ قرار دیا۔ڈاکٹر صفدر عباسی نے اعلان کیا کہ عید کے بعد بڑا سیاسی پاور شو کیا جائے گا اور تمام جماعتیں مل کر سندھ سے غداری کرنے والوں کے خلاف اکٹھی ہوں گی۔