سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیرنے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو انسانی امداد کی ایک بڑی کھیپ حوالے کی

اسلام آباد،27مارچ (پی پی آئی) پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر، البرٹ خوروف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آج نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو انسانی امداد کی ایک بڑی کھیپ حوالے کیا۔ایک خصوصی چارٹرڈ طیارے نے ماسکو سے تیس ہزار کلوگرام امداد پہنچائی، جس سے پاکستان کے لیے روس کی جاری حمایت کو تقویت ملی۔ اس موقع پر وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سینئر حکام موجود تھے۔خوروف نے 2005 کے زلزلے اور 2022 کے سیلاب کی ماضی کی روسی امدادکا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تازہ ترین امدادی پیکیج پاکستان میں جاری ریلیف کی کوششوں کو تقویت فراہم کرنے کے لیے ہے۔یورپ کے لیے سیکرٹری خارجہ، سفیر شفقت علی خان نے روسی حکومت اور اس کے عوام کا شکریہ ادا کیا، اورکہا کہ روس کا امدادی پیکج دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور باہمی احترم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بعد ازاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے امداد کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے حوالے کر دیا ہے تاکہ یہ ضرورت مندوں تک پہنچ سکے۔