متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ حکومت کے تحت این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے انضمام کا فیصلہ

کراچی،28مارچ (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت این آئی سی وی ڈی کے بورڈ اجلاس میں این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے انضمام کا فیصلہ کیا گیا تاکہ فنڈز کے شارٹ فال کو پورا کیا جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2024 میں 13 لاکھ سے زائد مریض این آئی سی وی ڈی میں علاج کے لیے آئے۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر اہم شخصیات اجلاس میں شریک ہوئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے این آئی سی وی ڈی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی اور اسپتال کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ این آئی سی وی ڈی میں بچوں کے لیے 300 بستروں کا یونٹ اس سال مکمل کیا جائے جبکہ نیا او پی ڈی بلاک جولائی یا اگست 2025 تک مکمل کیا جانا چاہئے۔ این آئی سی وی ڈی کا سالانہ بجٹ 9 بلین روپے ہے جبکہ 2 بلین روپے کا شارٹ فال ہے۔ انضمام کے بعد فنڈز کی بچت کا امکان ہے جو این آئی سی ڈی کی پرانی لائبلٹی کلیئر کرنے میں خرچ ہوں گے۔ اجلاس میں طے پایا کہ این آئی سی وی ڈی میں نئی بھرتی نہیں کی جائے گی اور اضافی اسٹاف کو بلدیہ منتقل کیا جائے گا۔ انضمام کا بزنس پلان تین ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی اور ایک پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بورڈ نے ملازمین کی مقرری اور پروموشن کے قواعد بنانے کی بھی ہدایت دی۔ وزیر صحت، ایس اینڈ جی اے اور این آئی سی وی ڈی ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے جو قواعد بننے کے بعد پروموشن اور ریگولرائزیشن کے کیسز منظور کرے گی۔