اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کی اہم شاہراہوں کی صفائی و خوبصورتی کی نگرانی کے لیے افسران مقرر

کراچی،28 مارچ (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کراچی بیوٹیفکیشن ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کی منتخب اہم شاہراہوں کی صفائی، نگہداشت اور خوبصورتی کے لیے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس میں غیر رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔میونسپل کمشنر سید افضال زیدی کو شارع فیصل کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی۔کمشنر کراچی حسن نقوی کو شارع قائد کا انچارج مقرر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم کو شیر شاہ سوری روڈ کا نگران بنایا گیا۔ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر کو شہید ملت روڈ کی ذمہ داری دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اخلاق یوسف زئی کو کارساز روڈ کا انچارج مقرر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کو عبداللہ ہارون روڈ کی نگرانی دی گئی۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو آئی آئی چندریگر روڈ کا نگران مقرر کیا گیا۔اجلاس میں ٹریفک حادثات کے بڑھتے ہوئے واقعات پر غور کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ غیر رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز کو ضبط کیا جائے گا، جبکہ مقررہ شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔میئر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک سے شہر میں ٹریفک حادثات میں اضافے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی۔انہوں نے ہدایت دی کہ ٹاسک فورس کے تمام اراکین متعلقہ بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کر کے صفائی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ٹاسک فورس میں ڈی جی ملٹری کنٹونمنٹ بورڈ، ڈی جی سندھ بلڈنگ اسمٰعیل کھڈرو، ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق نظامانی، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عائشہ امین، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم، اور ٹاؤن میونسپل کمشنرز زین ملک (ناظم آباد)، نور حسن جوکھیو (صدر)، الہی بخش (جناح) سمیت دیگر افسران شامل تھے۔