شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اے این ایف بلوچستان کی چاغی، چمن اور پشین میں منشیات مخالف کارروائیاں

کوئٹہ،21مارچ (پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) بلوچستان نے چاغی، چمن اور پشین کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اے این ایف بلوچستان کے ترجمان کے مطابق، فورس نے چاغی کے علاقے ذکیری کیمپ کے قریب کارروائی کے دوران 427 کلوگرام افیون، ایک کلوگرام مارفین اور 18 کلوگرام چرس قبضے میں لی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ کچلاک کے علاقے میں ایک علیحدہ کارروائی کے دوران 59 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔اے این ایف کے مطابق، چمن کے علاقے کچی آبادی میں ایک اور کارروائی کے دوران 92 کلوگرام مارفین برآمد کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں انسداد منشیات کے قومی عزم کے تحت عمل میں لائی گئیں۔