خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کینالوں کیخلاف پی پی کا احتجاج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے:جماعت اسلامی سندھ

کراچی،22مارچ (پی پی آئی)امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے پیپلزپارٹی کی جانب سے کینالوں کے مسئلے پر احتجاج کی کال کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر پیپلزپارٹی واقعی اس مسئلے پر سنجیدہ ہے تو وفاقی حکومت کی حمایت سے دستبردار ہوکر صدر زرداری اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے گورنرز کو استعفیٰ دینے کا اعلان کرنا چاہیے۔کاشف سعید شیخ نے کہا کہ سندھ کے سیاسی، سماجی، دینی، قومپرست اور وکلاء   برادری سمیت طلباء   کے تاریخی احتجاج نے پیپلزپارٹی کو احتجاج کرنے پر مجبور کردیا، مگر کینالوں کے معاملے پر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کی بجائے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے وفاقی وزراء   اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی خرابی کا جواز بناکر عوام اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار جبکہ اشرافیہ کی تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی کے ستائے ہوئے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔کاشف سعید شیخ نے حکومت کو مشورہ دیا کہ چھوٹے ملازمین کو فارغ کرنے کی بجائے وزراء   و مشیروں کی تعداد کم کی جائے اور سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بجٹ میں چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے تاکہ عام آدمی کو کچھ رلیف مل سکے۔