فرسٹ بلوچستان گیمز 23ء کے مقابلے جام یوسف فٹبال اسٹیڈیم میں منعقد

اوتھل سٹی نے بیلہ کمبائنڈ کو 3-1گول سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
اوتھل (پی پی آئی)محکمہ کھیل لسبیلہ بلوچستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹبال کوالیفائی راؤنڈ کے سلسلے میں پہلا سیمی فائنل اوتھل جام محمد یوسف عالیانی فٹبال اسٹیڈیم میں میزبان اوتھل سٹی اور بیلہ کمبائنڈ کے درمیان کھیلا گیا،پی پی آئی کے مطابق اوتھل سٹی نے عبدالمجید لاسی اور عمران مگسی کے شاندار گولوں کی بدولت 3-1گول سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، بیلہ کمبائنڈ کا واحد گول دوران کھیل پنلٹی شوٹ میں سلیم نے کیا، میچ میں ریفری کے فرائض لالہ غوث بخش (اوتھل) اور اسٹنٹ ریفریز استاد نبی وارث (بیلہ) اور استاد حفیظ دانش (اوتھل) نے سپروایز کئے، میچ کمشنر وسیم سومرو تھے۔

Next Post

کراچی گیمز گرلز اینڈبوائز باسکٹ بال ایونٹس میں 6 میچوں کا فیصلہ

Mon Mar 6 , 2023
گرلز میں سینٹرل، ایسٹ اور بوائز میں، ملیر اور ساوتھ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کراچی(پی پی آئی)کراچی گیمز 2023کے حوالے سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور کے ایم سی کے تعاون سے منعقد ہونے والے کراچی گیمز باسکٹ بال گرلز اینڈ بوائز ایونٹس میں 6 میچوں کا فیصلہ ہو گیا، انٹرنیشنل عبدالناسر باسکٹ بال کورٹ آرام […]