سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی گیمز گرلز اینڈبوائز باسکٹ بال ایونٹس میں 6 میچوں کا فیصلہ

گرلز میں سینٹرل، ایسٹ اور بوائز میں، ملیر اور ساوتھ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں
کراچی(پی پی آئی)کراچی گیمز 2023کے حوالے سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور کے ایم سی کے تعاون سے منعقد ہونے والے کراچی گیمز باسکٹ بال گرلز اینڈ بوائز ایونٹس میں 6 میچوں کا فیصلہ ہو گیا، انٹرنیشنل عبدالناسر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پران میچوں کے اختتام پر گرلز مقابلوں میں سینٹرل، ملیر، ایسٹ اور ویسٹ کی ٹیمیں جبکہ بوائز مقابلوں میں سینٹرل، ایسٹ، ملیر اور ساوتھ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، گرلز مقابلوں میں ڈسٹرکٹ ساوتھ نے ویسٹ کو 23-21 سے سینٹرل نے ویسٹ کو 32-28 سے اور سینٹرل نے ساوتھ کو 20-14 سے شکست دے دی، بوائز مقابلوں میں سینٹرل نے ویسٹ کو 44-38 سے ایسٹ نے سینٹرل کو 53-47 سے اور ایسٹ نے ویسٹ کو 56-44 پوائنٹس سے شکست دے دی،پی پی آئی کے مطابق ان میچوں میں مہک، منہائیل محسن، بشریٰ خان، رباب راشد، یمنا سلطانی، مصباح شکیل، حمنا خان، مریم زبیری، حمزہ خواجہ، مبارز احمد، نبیل احمد، حارث شاہد، محمد زید، محمد معاز، دانیال خان مروت، عون اکرم، محسن گجر، اعجاز خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ان میچوں میں راج کمار، ممتاز احمد، عامر شریف، محمد ظفر نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، عدنان صالحین، نعیم احمد، محمد اشرف نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے، مہمان خصوصی KDA کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد ایاز منشی تھے، اس موقع پر غلام محمد خان، محمد یعقوب، ملک مطاہر، غلام رسول، ایم نسیم بھی موجود تھے۔