توشہ خانہ کیس میں عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پی پی آئی) توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جانب سے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی۔وکیل قیصر امام نے موقف دیا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے لہٰذا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ عدم حاضری پر جاری کئے تھے جبکہ اسلام آباد پولیس گزشہ روز لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کروانے بھی پہنچی تھی۔

Next Post

کراچی گیمز گرلز اینڈبوائز باسکٹ بال ایونٹس میں 6 میچوں کا فیصلہ

Mon Mar 6 , 2023
گرلز میں سینٹرل، ایسٹ اور بوائز میں، ملیر اور ساوتھ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کراچی(پی پی آئی)کراچی گیمز 2023کے حوالے سے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور کے ایم سی کے تعاون سے منعقد ہونے والے کراچی گیمز باسکٹ بال گرلز اینڈ بوائز ایونٹس میں 6 میچوں کا فیصلہ ہو گیا، انٹرنیشنل عبدالناسر باسکٹ بال کورٹ آرام […]