خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حضرت علی کی خلافت مسلم حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے: حاجی حنیف طیب

کراچی،22مارچ (پی پی آئی) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم، ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے یوم شہادت کے موقع پر کہا کہ حضرت علی کے فضائل، کردار، اور کارنامے تاریخ اسلام کے اوراق کو روشن کرتے ہیں۔ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ حضرت علی کی زندگی کا ہر پہلو مسلم حکمرانوں کے لیے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے حضرت علی کی غریب پروری، یتیموں اور مسکینوں سے محبت، سادہ طرز زندگی، اور حکمرانی کے اصولوں کو موجودہ دور کے حکمرانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی نے سب سے پہلے قاضی کے کٹہرے میں خود کو پیش کر کے ایک مثال قائم کی اور سیاسی، سماجی، اور تعلیمی شعبوں میں اصلاحات کیں۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے دعا کی کہ مسلم حکمران خلفائے راشدین کے طرز حکمرانی سے رہنمائی حاصل کریں۔حضرت علی کی ولادت “کعبہ شریف” میں ہوئی اور شہادت “مسجد” میں پائی۔ آپ ان صحابہ کرام میں شامل تھے جنہیں حضور اکرام? نے اپنی زندگی میں ہی جنتی ہونے کی بشارت دی۔ فاتح خیبر، شیر خدا، داماد رسول?، خلیفہ چہارم، باب العلم، اور شارح قرآن و حدیث جیسے القاب آپ کی شخصیت کو نمایاں کرتے ہیں۔