ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جموری وطن پارٹی نے بھی ڈیرہ بگٹی لانگ مارچ کا اعلان کردیا

ڈیرہ بگٹی،03اپریل (پی پی آئی)جموری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی کے لیے 4 اپریل کو ڈیرہ بگٹی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا۔ حکومت نے اس لانگ مارچ کو روکنے کے لیے ڈیرہ بگٹی کے داخلی و خارجی راستے بند کرنے کے ساتھ ضلع میں نیٹ ورک بھی معطل کر دیا ہے۔ حکومتی اقدامات میں نوابزادہ گہرام بگٹی کے پٹرول پمپس کو سیل کرنا بھی شامل ہے۔ یہ اقدامات لانگ مارچ کو روکنے کے لیے کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے ضلع مستونگ کے علاقے لکپاس میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اس دھرنے میں حکومت سے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔