اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں نئی کینالز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

کراچی، 4اپریل (پی پی آئی)پاکستان مسلم فنکشنل سندھ کے صدر اور جی ڈی اے کے چیف کوآرڈینیٹر سید صدرالدین شاہ راشدی نے دریائے سندھ سے مزید چھ نئی کینالز نکالنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ یہ مظاہرے 5 اپریل کو سکرنڈ سے حیدرآباد اور 6 اپریل کو کراچی میں ہوں گے، جبکہ کراچی پریس کلب پربھی ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔فنگشنل لیگ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، سید صدرالدین شاہ راشدی نے فنکشنل لیگ کے کارکنان کو مظاہروں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔فنگشنل لیگ ہاؤس کراچی میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نہ تو دریائے سندھ پر مزید کینالز بنانے دیں گے اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی حکومت کو قائم رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کو بنجر بنا کر دوسرے صوبے کی ترقی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کراچی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ دریائے سندھ کو بچانے کے لیے جاری احتجاج میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور دریائے سندھ کی بقا کے لیے جدوجہد کریں گے۔تقریب میں جی ڈی اے سندھ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کی پالیسیوں پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ زرداری لیگ نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کی منظوری دی ہے۔فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ کو بچانے کے لیے کراچی کے عوام ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دریائے سندھ سوکھ جائے گا تو کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترسیں گے۔مقررین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے ساتھ سچی ہے تو اسے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرنا چاہیے۔ مولانا منظر الحق تھانوی اور دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔