میلبورن: سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر اور روس کی ماریہ شراپوا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں مینز سنگلز کے تیسرے راونڈ میں سوئس سٹار روجر فیڈرر اور روس کے طےموراز کے مد مقابل ہوئے۔ سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر کو کمزور حریف کے خلاف ایک گھنٹے اور اکتالیس منٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل ہوئی۔ سوئس سٹار روجر فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ دو، چھ دو اور چھ تین رہا۔ ویمنز سنگلز میں سابق عالمی نمبر ایک ماریہ شراپوا نے تیسرے راونڈ میں فرانس کی الیزے کورنیٹ کو چھ ایک اور سات چھ سے شکست دی۔