مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اختر مینگل کو شاہوانی سٹیڈیم پر دھرنے کی پیشکش، ریڈ زون ایریا میں اجازت نہیں

کوئٹہ،05اپریل (پی پی آئی) صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ شاہد رند نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ کسی حکومتی وفد نے ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر مہرنگ بلوچ سے ملاقات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کو شاہوانی سٹیڈیم سریاب روڈ پر دھرنا دینے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم وہ ریڈ زون ایریا میں دھرنا دینے پر اڑے رہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈ زون ایریا میں دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے درمیان مذاکرات کے دو دور ناکام رہے ہیں، جبکہ حکومت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اختر جان مینگل نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر حراست رہنما ڈاکٹر مہرنگ بلوچ سمیت دیگر افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ لکپاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے احتجاجی دھرنے میں ریاست مخالف بیانات دیئے گئے، جن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔