اوکاڑہ،05اپریل (پی پی آئی)آگ میں جھلس کر تین کم سن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، بچے گھر میں اکیلے تھے، والدین دوائی لینے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں 31 جی ڈی کے رہائشی محنت کش ظہرے خان جمعہ کی رات اپنی بیمار بیوی کے ہمراہ اس کی دوائی لینے ڈاکٹر کے پاس گئے ہوئے تھے۔ پیچھے گھر میں ان کے تین کمسن بچے، چھ سالہ عبداللہ، پانچ سالہ شیزا اور تین سالہ قمر عباس، گھر میں اکیلے تھے۔یہ بچے رہائشی کمرے میں ایک ہی چارپائی پر سو رہے تھے۔ انہوں نے مچھروں سے بچاؤ کے لئے چارپائی کے قریب گوبر کی تھاپیوں کو آگ لگا کر سلگایا ہوا تھا۔ بچوں کی اوڑھی ہوئی چادر کا ایک کونہ ان تھاپیوں پر گرا جسے آگ نے پکڑ لیا اور دیکھتے دیکھتے آگ نے چارپائی سمیت کمرے کی ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کمرہ آگ اور دھویں سے بھر گیا، آگ میں جھلس کر تینوں معصوم بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ مقامی لوگوں نے ریسکیو کی مدد سے آگ پر قابو پاتے ہوئے بچوں کو کمرے سے نکالا۔والدین کے تین لخت جگر ناگہانی طور پر موت کے منہ میں چلے جانے سے علاقہ بھر کی فضا نے غم کی چادر اوڑھ لی۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
Next Post
"ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن" آج پاکستان میں بھی منایا جائے گا
Sat Apr 5 , 2025
اوکاڑہ،،05اپریل (پی پی آئی) ہر سال کی طرح 6 اپریل کو “ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن” منایا جاتا ہے، پاکستان میں بھی یہ دن منایا جائے گاجس کا مقصد کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جو تعلیم، صحت، سماجی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی میں […]
