مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کی کنٹونمنٹ انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری

کراچی، 5اپریل (پی پی آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پارٹی کے الیکشن سیل کو کنٹونمنٹ کے علاقوں میں حلقہ بندیوں کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے آئندہ ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریوں کوجلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔یہ بات انہوں نے مرکز بہادر آباد میں ایک اہم اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہی، جس میں مرکزی کمیٹی کے اراکین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اراکین سید مصطفی کمال، انیس قائمخانی، سید امین الحق، فرقان اطیب سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران، الیکشن سیل کے اراکین اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے۔اجلاس میں آئندہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف علاقوں میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی حلقہ بندیوں اور آبادی کے تناسب میں تبدیلیوں پر بھی غور کیا گیا۔