مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کے دھرنے کی کامیابی ہے: کاشف سعید شیخ

کراچی،05اپریل (پی پی آئی): جماعت اسلامی سندھ،  کے  امیرکاشف سعید شیخ نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کو جماعت اسلامی کے عوامی دھرنے کی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔کاشف سعید شیخ نے بجلی، گیس، اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مہنگائی کو قابو کیا جا سکتا ہے اور عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عمل کرنے کے بجائے عوامی مفاد کو مدنظر رکھنے کی اپیل کی۔انہوں نے بیان دیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، شہباز حکومت عوام کو اس کا پورا فائدہ نہیں دے رہی۔ لیوی ٹیکس میں اضافے کو عوام کے ساتھ ظلم قرار دیا گیا۔کاشف سعید شیخ نے وزیر اعظم سے حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری پر عمل درآمد کی درخواست کی۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کو مختصر رکھنے اور وزراء   کے پروٹوکول پر حدود عائد کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے بیوروکریسی کے اخراجات محدود کرنے اور مفت سہولیات میں کمی کی بھی سفارش کی۔اس کے علاوہ، جماعت اسلامی سندھ کے رہنماؤں نے ڈاکٹر شاہد رفیق کے چھوٹے بھائی آصف رفیق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔