شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا نوٹس

کراچی،2 اپریل (پی پی آئی) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈیفنس طوبیٰ مسجد کے قریب شہری عامر سلطان کے قتل کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے والے اس واقعے پر پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے خصوصی اقدامات کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کی خصوصی ٹیمیں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کو تیز کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ترجمان کراچی پولیس نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتارکرلیاجائے گا