کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لئے ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان مرتب کرلیا

کراچی،09اپریل (پی پی آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن -X 2025 کے میچز 12، 15، 18، 20 اور 21 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوں گے۔ سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لئے پارکنگ کے لئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔نیشنل کوچنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کارساز سے آنے والے افراد حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ سے اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔ملینیم سے آنے والے افراد اسٹیڈیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں۔ نیوٹاؤن سے آنے والے بھی یہی راستہ اختیار کریں گے۔ہیوی ٹریفک کا داخلہ مخصوص راستوں پر ممنوع ہوگا، جن میں سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن اور اسٹیڈیم سگنل سے حسن اسکوائر شامل ہیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ گاڑیاں سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں، بلکہ مقررہ پارکنگ مقام پر ہی پارک کریں۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس راہنما 1915 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا یونٹ سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری

Wed Apr 9 , 2025
اسلام آباد، 9اپریل (پی پی آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری صوبوں، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اپنے ٹیلیویژن خطاب میں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قدم مقامی آبادی […]