پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ نے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کا دل جیت لیا: سردار عامر الطاف خان

مظفرآباد،،09اپریل (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر حکومت سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ ان کی جماعت عوامی نمائندہ جماعت ہے جو عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو اولین فرض سمجھا ہے۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت میں آنے کے بعد تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، پینے کے صاف پانی، سڑکوں، پلوں اور بجلی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کیے ہیں۔ ان منصوبوں سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی اقتدار کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا، بلکہ اسے عوامی خدمت کے لیے ایک امانت سمجھا ہے۔سردار عامر الطاف خان نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی وڑن کے تحت کام کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی علاقے کو محرومی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب رقم ہو رہا ہے، جہاں گڈ گورننس، شفافیت، میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک مستحکم اور بااعتماد سیاسی قوت ہے جو آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ عوام جانتے ہیں کہ ان کی جماعت نے ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔