ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

باہمی تعلقات و تجارت کو فروغ دینے کیلئے ویراعظم کا بیلاروس کا دورہ

اسلام آباد، 10اپریل (پی پی آئی)دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف 10-11 اپریل کو صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر جمہوریہ بیلاروس کے سرکاری دورے پرہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان شراکت داری کو مضبوط کرنے کے لیے ہے۔ اس سے قبل صدر لوکاشینکو نومبر 2024 میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ دورے کے دوران، وزیر اعظم شریف اور صدر لوکاشینکو باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے بات چیت کریں گے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران، اعلی سطح دو طرفہ ملاقاتوں کی ایک سیریز کے ذریعے اہم بنیاد رکھی گئی ہے، جن میں فروری میں مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس اور بیلاروس کے حالیہ دورے پر ایک مخلوط وزارتی وفد کی ملاقات شامل ہیں۔دورے کے دوران  بات چیت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کئی معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے۔