جامعہ پونچھ میں عالمی کانفرنس پیر کو ہو گی،تمام انتظامات مکمل

راؤلا کوٹاسلام آباد،10اپریل (پی پی آئی)جامعہ پونچھ راولاکوٹ کی فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام اور لاہور گیریثرن یونیورسٹی کے تعاون سے عالمی کانفرنس 14 اپریل کو منعقد ہو گی۔ کانفرنس کا افتتاحی سیشن جامعہ پونچھ کے مرکزی کیمپس شمس آباد میں منعقد ہو گا۔کانفرنس کا موضوع “دنیا کا روشن مستقبل اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس، جدت اور لیڈر شپ” ہے اور یہ پانچ روز تک جاری رہے گی۔ اس میں ملکی و بین الاقوامی ماہرین تحقیقی مقالات پیش کریں گے۔ کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر نے کانفرنس کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس جامعہ پونچھ کے لئے عالمی علمی اجتماع کی میزبانی کا اعزاز اور فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کانفرنس سکالرز اور پیشہ ور افراد کے لئے خیالات کے تبادلے کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی اور عالمی تعلیمی برادری سے جڑنے کا موقع دے گی۔ وائس چانسلر نے کانفرنس کے منتظمین اور فوکل پرسن ڈاکٹر آفتاب تبسم، ڈاکٹر عبد الطیف، ڈاکٹر خوش بخت ذاہد، ڈاکٹر سید جواد زرین اور دیگر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس عالمی اداروں کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری کو فروغ دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

میئر مرتضیٰ وہاب کا ضلع کیماڑی کے لیے تیز تر ترقی کا عزم

Thu Apr 10 , 2025
اسلام آباد، 10 اپریل (پی پی آئی) کراچی بھر میں ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کی کوشش میں، میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ضلع کیماڑی میں ترقیاتی منصوبوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد رہائشیوں کے لیے سہولیات کو بہتر بنانا […]