پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک کوبجلی ترسیل، تقسیم کے چیلنجوں کے حل کی تلاش

کراچی، 11اپریل (پی پی آئی) بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے مسائل کے مقامی حل کی تلاش کے لئے کے الیکٹرک نے انرجی پروگریس اینڈ انوویشن چیلنج (ایپک) 2025 میں پروجیکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 18 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ اس کا مقصد توانائی کے شعبے میں موجود مسائل کے حل کو مقامی سطح پر ڈھونڈنا اور ان کے لئے درکار آلات کی تیاری کو فروغ دینا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق، کے۔الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو او مونِس علوی نے کہا کہ وہ ایپک 2025 کو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی قوم کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے توانائی کے مسائل کے پائیدار حل کے لئے نئے رجحانات سامنے لائے جا سکتے ہیں۔ایپک میں سائنسدانوں، محققین، طلبہ، اساتذہ، اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کو بجلی کے مسائل کے حل کے لئے منصوبے پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ مجوزہ منصوبوں میں لوڈ شیڈنگ کو پی ایم ٹی کی سطح پر کنٹرول کرنے کے آلات، پاور یوٹیلٹی کے فلیٹ کی نگرانی، توانائی کی چوری کی شناخت، مصنوعی ذہانت کے ذریعے طلب و رسد کی پیش گوئی، ٹرانسفارمر کی خرابی کی بروقت شناخت، بیٹری اسٹوریج طریقہ کار، ٹرانسمیشن لائنوں کی اسمارٹ مانیٹرنگ اور زیر زمین بجلی کی تاروں کی جانچ شامل ہیں۔ایپک 2025 میں شرکت کرنے والے موجد اپنے طور پر بھی کسی مسئلے کا حل پیش کرنے کے لئے منصوبہ جمع کرا سکتے ہیں۔