پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ میں جھینگا فارمنگ منصوبہ، 100 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ریونیو متوقع

گھارو، 11اپریل (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے آج گھارو، ٹھٹھہ میں 600 ایکڑ پر مشتمل راوہ ایکوا کلچر فارمز کا دورہ کیا۔ یہ منصوبہ سندھ حکومت اور سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ (SEDF) کی معاونت سے جھینگا فارمنگ کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔سید قاسم نوید قمر نے اس موقع پر سندھ میں آبی زراعت کے منصوبوں کے فروغ کے لئے حکومت کی مکمل معاونت کا یقین دلایا۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے پر 500 سے زائد ملازمتیں اور 100 ملین ڈالر سے زیادہ ایکسپورٹ ریونیو پیدا ہونے کی توقع ہے۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت حکومت سندھ آبی زراعت، ماہی گیری اور جھینگا فارمنگ کے شعبوں میں خصوصی ایکوا کلچر زون کے قیام کے لئے پرعزم ہے۔اس دورے کے دوران سندھ انٹرپرائز ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او خضر پرویز، سندھ اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او عبدالعظیم عقیلی، اور ارنسٹ اینڈ ینگ کے نمائندے بھی موجود تھے۔