دکی، 06 اپریل (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع دکی کی مقامی کوئلہ کان میں اتوار کو کوئلے کی کان میں کام کرنے والا ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران ٹرالی کی زد میں آکر کان کا مزدور اللہ محمد ولد نذر محمد افغان شہری جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو دکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری طبی و قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لاش کو آبائی قبرستان میں تدفین کے لیے افغانستان روانہ کردیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Next Post
ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر حادثے میں 5 افراد زخمی
Sun Apr 6 , 2025
ژوب، 06 اپریل (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع ژوب کی ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڑوب اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ایک شدید زخمی کو مزید علاج کے لیے ٹراما […]
