ڈریم ہوٹل گروپ نے دوحہ، قطر میں جگہ کے لیے دستخط کردیے اور نئے مقامات پر چھ ہوٹلوں کے توسیعی منصوبوں کا اعلان کردیا

ڈریم نیش ویل، ڈیلاس، پام اسپرنگز، ٹائمز اسکوائر، لونگ آئی لینڈ شہر اور دوحہ، قطر میں ہوٹل کھولے گا

نیو یارک، 16 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

معروف ہوٹل برانڈ اور مینجمنٹ کمپنی ڈریم ہوٹل گروپ ایل ایل سی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک ڈریم ہوٹل قائم کرنے کے لیے العلفیہ ہولڈنگ کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں اپنے پہلے ہوٹل پر دستخط کردیے ہیں۔

Dream Hotel Group.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160613/378677
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160603/375219LOGO

ڈریم ہوٹل گروپ نے اس اہم دن کے موقع پر نئے ہوٹلوں کی تعمیر میں 1.5 ارب ڈالرز کا اعلان کیا، جس میں دوحہ اورپانچ دیگر مقامات شامل ہیں اور یہ تمام معاہدے ہوٹل بنانے والے آزاد شراکت داروں کے ساتھ کیے گئے ہیں۔ مستقبل کے امریکی مقامات میں نیش ول، ڈیلاس، پام اسپرنگز اور ٹائمز اسکوائر اور لانگ آئی لینڈ سٹی میں نیو یارک کی دو اضافی املاک شامل ہیں۔

ڈریم ہوٹل گروپ کے سی ای او جے اسٹین نے کہا کہ “ہم پرجوش ہیں کہ میزبانی کا ڈریم برانڈ جو متحرک شبانہ زندگی اور کھانے کے مواقع کی علامت ہے، اتنے بڑے پیمانے پر قبول کیا چکا ہے۔ یہ نئی چھ تعمیرات ہمارے بنیادی برانڈ کے قدم کو دوگنا کریں گی اور ہمارے خاص مہمانوں کو اپنی ذات کے دوسرے پہلو کی تلاش کے لیے زيادہ مواقع دیں گی۔”

نئے مقامات گروپ کے بنیادی پرتعیش طرز زندگی کے برانڈ ڈریم ہوٹلز کے لیے نئے ہیجان انگیز باب کی علامت ہیں، اور اسے بین الاقوامی مہمان نوازی کے جدت طراز کی حیثیت سے مقام دے رہے ہیں۔ ڈریم ہوٹلز برانڈ 2019ء کے اوائل تک معروف امریکی شہروں میں پانچ ہوٹل چلانے کے لیے تیار ہے، اور دوحہ، قطر میں اضافی آغاز کے ساتھ ڈریم ہوٹلز کی مشرق وسطیٰ میں آمد شروع ہو جائے گی۔

اسٹین نے کہا کہ “ہم آنے والے مہینوں میں اضافی املاک کا اعلان کریں گے، اور اپنے پھلتے پھولتے پورٹ فولیو کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے۔ توسیع ہمارے جذبے کی گواہی ہے کہ ڈریم ٹیم ہر روز حاصل ہونے والے بیش بہا تجربات کو اپنے مہمانوں کے لیے پیش کرنے کی خاطر روزانہ مجھے پیش کرتی ہے۔”

ڈیوڈ کوپربرگ، چیف ڈیولپمنٹ آفیسر، ڈریم ہوٹل گروپ نے کہا کہ “ہمارا ڈریم برانڈ پر ہمیشہ یقین رہا ہے، لیکن یہ دیکھنا زبردست ہے کہ اتنے سارے ترقیاتی شراکت داری ایسے ہی خواب پر یقین رکھتے ہیں اور اسے حقیقت میں بدل رہے ہیں۔”

یہ خبر اس انتہائی متوقع اعلان کے بعد آئی ہے کہ ڈیوڈ روک ویل کا ڈیزائن کردہ ڈریم ہالی ووڈ رواں موسم خزاں میں ہالی ووڈ کے قلب سلما ایونیو اور این کاہوئینگا بلیووارڈ کے کنارے پر 6417 سلما ایونیو میں کھلے گا۔

ڈریم ہالی ووڈ ہالی ووڈ کو نئی زندگی دینے کی ایک قوت محرکہ ہے۔ ہوٹل 179 کمروں اور مجموعوں، پانچ طعام خانوں اور شبانہ زندگی کے مقامات پیش کرتا ہے جو اس ملکیت کے اندر یا اس سے ملحقہ ہے، اور 11,000 مربع فٹ کی زبردست چھت بھی۔ ایف سی ڈیولپمنٹ کی جانب سے ڈریم ہوٹل گروپ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے بنائی گئی یہ عمارت متوقع طور پر ستمبر 2016ء میں کھلے گی۔

ڈریم نیش ول شہر کے تاریخی مرکزی علاقوں کے قلب میں ہوگا – جس میں 169 کمرے ہوں گے۔ میئر ڈیوس کی ڈیزائن کردہ یہ عمارت 2018ء کے وسط میں کھلنا متوقع ہے، جسے 4پینٹ ایل ایل سی تعمیر کرے گا جسے رائل انوسٹمنٹس اینڈ سٹی ڈیولپمنٹس کی قیادت اور ڈریم ہوٹل گروپ کی شراکت داری میسر ہوگی۔

2018ء کی دوسری ششماہی میں کھلنے والا ڈریم ڈیلاس 260 کمروں کی ڈریم ہوٹل گروپ تعمیر ہوگی۔

2018ء میں کھلنے کے لیے تیار ڈریم پام اسپرنگز 175 کمروں کا حامل ہوگا اور اسے پریٹر انوسٹمنٹس/سیلین ڈیولپمنٹس ڈریم ہوٹل گروپ کے تعاون سے تیار کرے گا۔

گروپ کےلیے نیو یارک میں دو مجوزہ تعمیرات میں سے پہلی ڈریم ٹائمز اسکوائر 2018ء کی دوسری ششماہی میں کھلے گی، 239 کمروں کی یہ عمارت نیو یارک کے تاریخی تفریحی مرکز میں قائم ہوگی جسے سوہو پراپرٹیز ڈریم ہوٹل گروپ کی شراکت داری میں بنائے گا۔

ڈریم لانگ آئی لینڈ سٹی شہر کے کم توجہ رکھنے والے کوئنز علاقے میں طرز زندگی کے ہوٹل گروپ کی موجودگی کو دیکھے گا، مڈ ٹاؤن اور ڈاؤن ٹاؤن میں ڈریم ہوٹل کی شاندار املاک کے بعد ایک دلیرانہ اضافہ۔ 254 کمروں کی یہ عمارت متوقع طور پر 2019ء میں کھلے گی، جسے بیرون مینجمنٹ ڈریم ہوٹل گروپ کی شراکت داری میں بنائے گا۔ ٹائمز اسکوائر اور لانگ آئی لینڈ سٹی نیو یارک میں ڈریم ہوٹلز کے قدم دوگنے کر دے گا جس کی شہر میں املاک کل چار ہو جائیں گی۔

ڈریم دوحہ میئر ڈيوس کی جانب سے ڈیزائن کردہ العلفیہ ہولڈنگ کی تعمیر ہے، جو 2019ء کے اواخر میں کھلے گی۔ 325 کمروں کی یہ شاندار جائیداد، 9 طعام خانوں اور شبانہ زندگی کے مقامات کی حامل ہوگی، اور برانڈ کے لیے مشرق وسطیٰ میں پہلی تعمیر اور اس کی توسیعی حکمت عملی میں ایک اساسی قدم ہے۔ تھائی لینڈ میں ڈریم فوکیٹ ہوٹل اینڈ اسپا اور ڈریم بنکاک کے بعد ڈریم دوحہ گروپ کی تیسری بین الاقوامی جائیداد کی علامت ہے۔

2004ء میں بننے والے ڈریم ہوٹلز کی جڑیں اپنی ذات کے دوسرے پہلو کو تلاش کرنے کی نہ بجھنے والی انسانی پیاس ، اور اس کے لیے ایک میدان کی فراہمی میں ہے۔ مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ اور بلند ترین سطح کا تجربہ فراہم کرنے میں مضبوط بنیادوں کے ساتھ ہر املاک بہترین سہولیات، حاوی-مع-لازمی خدمت، شبانہ زندگی کی حامل ہے جو بظاہر فطرتاً ہے اور دنیا کے متحرک ترین شہروں میں سے چند میں نکلنے والی خام جوش کو جگہ دیتا ہے۔ ایک یا دو راتوں کے لیے محض سونے کی جگہ سے کہیں آگے، ڈریم ہوٹلز آپ کو خود سے متعارف کروانےکی پیشکش کرتے ہیں۔ ان تمام افراد کے لیے نئی ذات کی تخلیق جو املاک کا تجربہ اٹھا چکے ہیں، ڈریم ہوٹلز کے مہمان ہوٹل قیام کے لیے اپنی توقعات کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یا اپنے قیام کی بکنگ کے لیے ملاحظہ کیجیے www.dreamhotels.com۔

ڈریم ہوٹل گروپ کے بارے میں

ڈریم ہوٹل گروپ ایک ہوٹل برانڈ اور انتظامی ادارہ ہے جو دنیا کے انتہائی مسابقت رکھنے والے ہوٹل ماحولوں میں سے چند میں عمارت چلانے کی 30 سالہ تاریخ رکھتے ہیں۔ اپنے ڈریم ہوٹلز، ٹائم ہوٹلز، چٹول اور ان اسکرپٹڈ ہوٹل برانڈز کے مسکن طور پر ڈریم ہوٹل گروپ تین کاروباری خطوط کا احاطہ کرتا ہے: ملکیتی برانڈز، ہوٹل انتظامات اور طعام گاہ اور شبانہ زندگی۔ ادارہ اس فلسفے سے وابستہ ہے کہ مستقبل کی سوچ رکھنے والا ڈیزائن، خدمات اور مہمانوں کا تجربہ مارکیٹ کے تمام شعبہ جات میں دستیاب ہونا چاہیے۔ ڈریم ہوٹل گروپ سیاحوں کو ایک حقیقی طریقے سے اپنے پسندیدہ ممقام سے مستند تعلق پیش کرنے سے وابستہ ے۔

ایک سوچے سمجھے جائزے کے بعد، اور اپنے عالمی معروف ڈریم ہوٹلز برانڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ادارے نے فیصلہ کیا کہ ہیمپشائر ہوٹلز مینجمنٹ اور ڈیبیو ہوٹل گروپ کے ناموں کے خاتمے کا فیصلہ کیا۔ ڈریم ہوٹل گروپ میں تبدیلی ادارے کے سب سے زیادہ جانے مانے اثاثے کا فائدہ اٹھائے گی تاکہ مہمانوں، ہوٹل مالکان اور ہوٹل بنانے والے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے۔ www.dreamhotelgroup.com

Latest from Blog