خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایسٹر تقریبات کے لیے سکیورٹی سخت کرنے کا حکم

خیرپور،12اپریل (پی پی آئی) ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر تقریبات کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو مسیحی برادری کے معززین سے رابطے میں رہنے کی ہدایات دی ہیں۔مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار اتوار 20 اپریل کو منانے کی تیاری کررہی ہے۔ ڈی آئی جی نے ہفتہ کے روز ایس ایس پی سکھر، ایس ایس پی خیرپور، ایس ایس پی گھوٹکی اور دیگر تمام ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں پر سکیورٹی کے لیے تعینات پولیس نفری کو پورا ہفتہ ڈیوٹی کے لیے تعینات کریں۔ گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں پر ڈیوٹی سرانجام دینے والی شفٹ نفری کو موقع پر ہی تبدیل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، چرچز کے قریب پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے گی اور ٹریفک کنٹرول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بڑے چرچز کی بم ڈسپوزل ٹیم سے سرچنگ کروائی جائے گی اور ہر اتوار کے دن چرچز پر خصوصی نفری کو تعینات کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی سکھر نے مزید کہا کہ ایسٹر پر سکیورٹی تعیناتی سے متعلق تمام ضلعی ڈی آئی جی انچارجز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے۔ڈی آئی جی سکھر نے مسیحی برادری کے رہنماؤں کو یقین دلایا کہ سکھر رینج میں پولیس ان کی سکیورٹی کو اولین ترجیح دے گی۔