خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان جاری

کراچی،12اپریل (پی پی آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز 12، 15، 18، 20 اور 21 اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ان ایونٹس کے دوران سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا جبکہ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کی پارکنگ کے لیے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کی جگہیں مخصوص کی گئی ہیں۔ کارساز سے آنے والے حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے نیشنل کوچنگ سینٹر میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔ملینیم سے آنے والے شائقین پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ سے ہوتے ہوئے نیشنل کوچنگ سینٹر پہنچیں گے جبکہ نیوٹاؤن سے آنے والے شائقین آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر پارکنگ کریں گے۔علاوہ ازیں، ہیوی ٹریفک کے لیے مختلف راستوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم اور دیگر مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی گاڑیاں سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک کرنے کے بجائے مخصوص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں۔