شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیف جسٹس کا شکریہ: گورنر سندھ کے حادثہ متاثرین کے لیے اقدامات

کراچی، 12اپریل (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹینکرز اور ڈمپر حادثات کے متاثرین کے لیے گورنر ہاؤس میں ظہرانہ دیا جس میں ڈیڑھ سو سے زائد متاثرین خاندان شریک تھے۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگز بھی تقسیم کیے۔آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران گورنر سندھ نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے خط پر نوٹس لیا۔ انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل ہیوی ٹریفک حادثات کے حوالے سے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا اور اب سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد متاثرین کو انصاف ملنے کی امید ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اب عمل کا وقت ہے، مجرم کیفر کردار تک پہنچیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اب مزید فسادات کا متحمل نہیں ہوسکتا اور سیاست کے کھیل کو بند کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا اور ان کی داد رسی کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرین کی ایف آئی آر درج کرائی جائے گی اور ان کی مالی مدد کی جائے گی۔ متاثرین کے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھائے جائیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ متاثرین کو پلاٹس، راشن اور مالی مدد فراہم کی جائے گی لیکن ان کے ہاتھ میں جھنڈے نہیں دیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب قلم، اچھی صحت اور روزگار کی بات ہوگی۔