کراچی، 15اپریل (پی پی آئی))پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں کراچی پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں 546 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں میں 19 مقابلے کیے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں کے دوران 30 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 13 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔کراچی کے مشرقی، مغربی اور جنوبی زونز میں مجموعی طور پر 546 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت مختلف علاقوں سے 29 کلو گرام اور 310 گرام چرس، 1 کلو اور 30 گرام آئس/کرسٹل اور ہیروئن برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 113 سے زائد مختلف اقسام کے غیر قانونی اسلحہ سمیت ڈکیتیوں اور دیگر وارداتوں میں استعمال ہونے والا ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 36 چھینی اور مسروقہ موٹر سائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کر لیں۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششیں بلاتعطل جاری رہیں گی۔
Next Post
پاکستان کا غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ
Tue Apr 15 , 2025
اسلام آباد، 15 اپریل(پی پی آئی) پاکستان نے بپٹسٹ اسپتال پر قابل مذمت حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں متعدد نہتے فلسطینی، بشمول خواتین اور بچے، جاں بحق ہوئے جبکہ شہری انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دفتر […]
