کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت کی مستونگ دھماکے کی مذمت

اسلام آباد، 15اپریل (پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹبلری کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں تین اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، صدر زرداری نے ملکی سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بلوچستان کانسٹبلری کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔صدر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔