کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی انقلابی ایپ

اسلام آباد، 15اپریل (پی پی آئی) پاکستان بیت المال  کے منیجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ نے وفاقی وزیر کو کے جاری فلاحی پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصے سے مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی عدم موجودگی کے باوجود ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی اخراجات کو کل بجٹ کا15-20 فیصد تک کم کرنے سمیت اسٹریٹجک اقدامات پربات کی۔یہ بات انہوں نے آج یہاں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں کے درمیان بات چیت کا مرکز خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور انتظامی اخراجات کو کم کرنے کے لیے ادارے کی کوششوں پر تھا، جس کا مقصد زیادہ فنڈز براہ راست پسماندہ افراد تک پہنچانا تھا۔کوکلیئر امپلانٹ پروگرام، جس کے ذریعے سماعت سے محروم 1,800 سے زیادہ افراد مدد کی گئی، کو ایک اہم کامیابی کے طور پر پیش کیا گیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے وفاقی وزیر کو مالی شفافیت اور آئندہ فلاحی منصوبوں پر مزید بات چیت کے لیے پی بی ایم ہیڈ کوارٹر کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے پیشرفت کو سراہا اور وسائل کے موثر استعمال اور ضرورت مندوں کی براہ راست مدد کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔