راولا کوٹ، 15 اپریل(پی پی آئی) آزاد جموں کشمیر میں پہلے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے اعلی حکام نے ائیرپورٹ کی منظوری دے دی ہے اور فزیبلیٹی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ – آزاد جموں و کشمیر کے بیان کے مطابق۔آزاد کشمیر میں آزادی پسند حلقوں کی طرف سے بنائے گئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اتحاد نے ائیر پورٹ کے مطالبہ کو عالمی سطح پر اٹھایا تھا اور دس مئی تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ اس ڈیڈ لائن سے قبل میرپور میں جگہ کا انتخاب کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، برطانیہ میں مقیم کشمیر سے متعلق ممبران پارلیمنٹ نے حکومت پاکستان کو ایک خط بھجوایا ہے جس میں فوری طور پر میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کی مانگ کی گئی ہے۔ اعلی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں میرپور کے مقام پر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر جلد شروع کی جائے۔ اس تعمیر سے قبل میرپور سے براستہ پونچھ کوٹلی مظفرآباد شاہراہ کی تکمیل سی پیک منصوبے کے تحت ہو تاکہ تمام اضلاع کے لوگ ائیرپورٹ سے مستفید ہو سکیں۔ذرائع کے مطابق، تیرہ مئی کو شہدائے ایکشن کمیٹی تحریک کے پہلے یوم شہادت سے قبل باضابطہ طور پر آزاد کشمیر کے پہلے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف منظور شدہ جگہ پر سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Next Post
بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ای اوز کی تقرریوں کا جائزہ
Tue Apr 15 , 2025
اسلام آباد، 15اپریل (پی پی آئی)وزارت صنعت و پیداوار میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کی۔ اجلاس کا مقصد اہم اداروں میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ای اوز کی تقرریوں کا جائزہ لینا تھا۔ ہارون اختر خان […]
