جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مویشی دوست منڈی 2025 کا افتتاح19ُٓاپریل کو ہوگا

کراچی، 15اپریل (پی پی آئی) نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی 2025 کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اس کا باقاعدہ افتتاح 19 اپریل کو کیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر شہباب خان 18 اپریل کو میڈیا بریفنگ میں انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔ قربانی کے جانوروں کی منڈی میں اس سال خریداروں کی سہولت کے لیے ٹوکن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے خریدار اپنے جانوروں کو محفوظ طریقے سے منڈی سے باہر لے جا سکیں گے۔ کراچی کی مویشی منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے اے ٹی ایم مشین کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ پارکنگ فیس میں 50 فیصد رعایت دی گئی ہے، جس سے شہریوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔بیوپاریوں کے لیے جنرل بلاکس میں معیاری ٹینٹ لانے کی اجازت ہے جبکہ وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاکس میں انتظامیہ کی جانب سے ٹینٹ پر رعایت فراہم کی گئی ہے۔ پنجاب اور سندھ سے آنے والے بیوپاریوں کو تمام ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔