چیف آف دی نیول اسٹاف کا پاکستان نیوی اسپتال میں ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح ک

کراچی، 15 اپریل(پی پی آئی) پاک بحریہ نے ساحلی پٹی کے عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے آج پاکستان نیوی اسپتال پی این ایس درمان جاہ، اورماڑہ میں ایک نئے تعمیر شدہ بلاک کا افتتاح کیا۔نوتعمیر شدہ بلاک جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہے، جن میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ (HDU)، آئی سی یو (ICU)، گائنی یونٹ، شعب اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو (NICU) شامل ہیں۔ اس بلاک کا قیام علاقے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔پی این ایس درمان جاہ، کراچی اور پسنی کے درمیان ساحلی شاہراہ پر واقع واحد اسپتال ہے جو اورماڑہ اور گرد و نواح کے علاقوں کے مکینوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور ساحلی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان نیوی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسپتال مقامی کمیونٹی کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔تقریب میں اعلیٰ سرکاری حکام، معززین اور پاکستان نیوی کے افسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مویشی دوست منڈی 2025 کا افتتاح19ُٓاپریل کو ہوگا

Tue Apr 15 , 2025
کراچی، 15اپریل (پی پی آئی) نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی 2025 کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اس کا باقاعدہ افتتاح 19 اپریل کو کیا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر شہباب خان 18 اپریل کو میڈیا بریفنگ میں انتظامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔ قربانی کے جانوروں کی منڈی میں […]