جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جام صادق پل پر ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کی بندش

کراچی، 18اپریل (پی پی آئی) کراچی میں جام صادق پل کورنگی پر 19 سے 20 اپریل تک ترقیاتی کام کے باعث پل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ یہ بندش رات 12 بجے سے دن کے 3 بجے تک جاری رہے گی۔ اس دوران ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب منتقل کیا جائے گا۔اختر کالونی سے ہینو چورنگی کے راستے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی ٹریفک کو کورنگی ندی پل سے ایس ایم منیر روڈ کے ذریعے بروکس چورنگی کی طرف بھیجا جائے گا۔ اسی طرح کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والی ٹریفک کو بروکس چورنگی سے سرجن فیض محمد خان روڈ کی طرف منتقل کیا جائے گا۔شہریوں سے درخواست ہے کہ زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ کسی بھی مسئلے کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے، جہاں رہنمائی کے لیے نمائندے موجود ہیں۔