شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی ٹی ڈی سندھ کا چھاپہ، بی ایل اے کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

کراچی، 18اپریل (پی پی آئی) محکمہ انسداد دہشت گردی سندہ (سی ٹی ڈی) کی خصوصی ٹیم نے تھانہ سعید آباد کی حدود میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی سندھ کے ترجمان کے مطابق، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ خفیہ زرائع سے معلومات حاصل ہوئی تھیں کہ یہ ملزم کراچی میں BLA کے دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کرتا ہے۔گرفتاری سے بچنے کے لیے داہن عرف آصف چکنا اور اس کے ساتھی محمد شفیع حب بلوچستان میں روپوش رہتے تھے۔ محمد شفیع، جو BLA کے دہشت گرد بہادر PMT کا بیٹا ہے، بھی اس گروہ کا حصہ ہے۔بہادر PMT، جو پڑوسی ملک سے BLA کا سلیپر سیل چلا رہا ہے، سی ٹی ڈی کی ریڈ بْک میں بھی مطلوب ہے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کے لیے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔داہن عرف آصف چکنا اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔