میرپورخاص میں آٹے کے نرخوں میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمتیں برقرار

میرپورخاص، اپریل18 (پی پی آئی (میرپورخاص میں آٹے کے نرخوں میں کمی کے باوجود ہوٹلوں اور نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے باوجود، روٹی کے پرانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں، جب کہ روٹی کا وزن اور سائز کم ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، میرپورخاص سمیت سندھ بھر میں گندم کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے، جو اب ساڑھے 4 ہزار سے کم ہو کر 2 ہزار من تک پہنچ چکے ہیں۔ 17 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کے دفتر سے لیٹر نمبر 232 جاری کیا گیا، جس میں فلور مل کا سپر آٹا ہول سیل میں 67 روپے فی کلو اور پرچون میں 72 روپے فی کلو، جبکہ آٹا چکی کا سپر ایک نمبر آٹا ہول سیل میں 75 روپے فی کلو اور پرچون میں 80 روپے مقرر کیا گیا۔تاہم، میرپورخاص کے ہوٹلوں اور نانبائیوں کی دکانوں پر روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، اور روٹی کے پیڑے کا وزن اور سائز کم رکھے جا رہے ہیں۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ ہوٹل مالکان اور نانبائیوں نے ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کو نظر انداز کر دیا ہے۔گزشتہ سال جب گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا تھا، تو ہوٹل مالکان اور نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا تھا۔ اب جب گندم کے نرخ کم ہو گئے ہیں اور ڈپٹی کمشنر نے قیمتیں مقرر کر دی ہیں، ہوٹل مالکان اور نانبائیوں نے انہیں نظر انداز کرتے ہوئے پرانے نرخ وصول کرنا جاری رکھا ہوا ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔میرپورخاص کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر رشید مسعود خان فوری طور پر اس کا نوٹس لیں، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا

Fri Apr 18 , 2025
کوئٹہ، اپریل18 (پی پی آئی (فاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کا بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پرتپاک استقبال کیا۔ ان کی گفتگو کا مرکز ترقیاتی منصوبے، جیسے کہ کچھی کینال پروجیکٹ، رہی، جس میں وفاقی حکومت کی بلوچستان […]