نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین کی ملاقات

کراچی، 17اپریل (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود سے ملاقات کی جس میں نوجوانوں کو بہتر مواقع فراہم کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ علیم لاشاری سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو آگے لایا جائے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کئے جائیں۔رانا مشہود نے بتایا کہ وزیراعظم نے حال ہی میں ڈیجیٹل یوتھ حب کا آغاز کیا ہے جہاں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹرز نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہنرمند نوجوانوں کو دنیا بھر بھیجنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حکومت سندھ نوجوانوں کی ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ہم اپنے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے آراستہ کر کے دنیا بھر بھیجنا چاہتے ہیں۔اجلاس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور حکومت سندھ کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے درمیان رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رابطے کے ذریعہ صوبے کے نوجوان مختلف ممالک روزگار، وزٹس، اور تعلیم کے لئے بھیجے جائیں گے۔