بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

کراچی، 21اپریل (پی پی آئی)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ضلع وسطی کے تاجروں اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ 26 اپریل کو کراچی سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ ہڑتال کا مقصد اہلِ غزہ و فلسطین سے اظہارِ یکجہتی اور امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، ناظم آباد، گلبہار، اردو بازار سمیت کراچی کی تمام بڑی مارکیٹیں بند رہیں گی۔ جماعت اسلامی رہنماؤں نے کراچی میں مختلف تاجر تنظیموں سے ملاقاتیں کی ہیں، جس کے بعد حیدری مارکیٹ، صرافہ بازار، ٹولز ایسوسی ایشن، گول مارکیٹ و دیگر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے۔لانڈھی، قائدآباد، ملیر، بفرزون، ایئرپورٹ مارکیٹ کے تاجروں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ منعم ظفر خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رکھیں۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈیڑھ سال سے اہل غزہ کے لیے مسلسل آواز بلند کر رہی ہے۔ 26 اپریل کی ہڑتال حکمرانوں کو جھنجھوڑنے اور امریکہ و اسرائیل سے نفرت کا اظہار ہوگی۔ کراچی کے تاجروں اور عوام سے 26 اپریل کو مکمل شٹر ڈاؤن کی اپیل کی گئی ہے۔انہوں نے ہڑتال کی حمایت پر تاجر برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔