کراچی،21اپریل (پی پی آئی)کراچی میں جاری پولیو مہم کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی طرف سے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ 21 سے 27 اپریل تک چلنے والی اس مہم کے دوران، کراچی پولیس کے 7082 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔کراچی کے مختلف اضلاع میں تقسیم کیے گئے پولیس اہلکاروں میں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 2506، ویسٹ میں 2607 اور ڈسٹرکٹ ساوتھ میں 1969 سے زائد افسران شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے حساس علاقوں میں اضافی نفری کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اسنیپ چیکنگ، موبائل اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ کو بھی بڑھایا گیا ہے۔داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ خفیہ نگرانی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ایمرجنسی کی صورت میں مددگار 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن کو فوری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور شہریوں کے تعاون سے شہر کو محفوظ بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔
Next Post
پوپ فرانسس کی شخصیت تحمل اور انسان دوستی کی علامت تھی: منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان
Mon Apr 21 , 2025
کراچی،21اپریل (پی پی آئی)منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یعقوب شریف گل نے پوپ فرانسس کی اقلیتوں کے حقوق، امن کی کوششوں، اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا۔یعقوب شریف گل نے کہا کہ پوپ فرانسس […]
