کراچی،21اپریل (پی پی آئی)منارٹیز پیپلز الائنس پاکستان نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ یعقوب شریف گل نے پوپ فرانسس کی اقلیتوں کے حقوق، امن کی کوششوں، اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا۔یعقوب شریف گل نے کہا کہ پوپ فرانسس کی سادہ مزاجی اور رہنمائی نے مسیحی برادری کے دلوں میں ان کی جگہ بنائی۔ سلیم خورشید کھوکھر نے کہا کہ پوپ فرانسس کی شخصیت تحمل اور انسان دوستی کی علامت تھی۔شہزاد بھٹی نے کہا کہ پوپ فرانسس نے مذہب کو انسانیت اور خدمت کا ذریعہ بنایا۔ مختلف رہنماؤں نے پوپ فرانسس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی تعلیمات رہنمائی کا ذریعہ رہیں گی۔اقلیتی عوامی اتحاد پاکستان کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ خداوند انہیں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Next Post
وفاقی وزیر صحت نے انڈس اسپتال کے مفت طبی ماڈل کو سراہا
Mon Apr 21 , 2025
کراچی،21اپریل (پی پی آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور پاکستان کے لیے اس کے مفت طبی ماڈل کو مثالی قرار دیا۔دورے کے دوران، ڈاکٹر عبدالباری خان، صدر انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، اور سید مشہود رضوی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونیکیشن […]
