کراچی،22اپریل (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو کے انتقال پر ان کے لیے دعا کی اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان عبدالرشید چنا کے مطابق، پوپ فرانسس کی وفات کو پوری دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے پوپ فرانسس کو ایک عالمی روحانی رہنما اور انسانیت کے علمبردار کے طور پر یاد کیا۔ انہوں نے ویٹی کن اور کیتھولک کمیونٹی سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوپ فرانسس نے بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور خدمت کا پیغام دیا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پوپ فرانسس کی تعلیمات انسانیت کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔ سندھ حکومت اور عوام کی جانب سے پوپ فرانسس کے چاہنے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔مراد علی شاہ نے ہر مذہب کے احترام اور امن کے رشتے کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Next Post
حب میں المناک حادثہ: مزدا ٹرک کے گرنے سے دس سے زائد افراد ہلاک
Tue Apr 22 , 2025
حب،22اپریل (پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ٹنگ میں منگل کے روز مسافروں سے بھرا ہوا مزدا ٹرک کھائی میں گرنے سے دس سے زائد افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ المناک حادثہ ٹنگ کے علاقے […]
