ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

سڈنی: ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔آسٹریلین کرکٹ بورڈکی جانب سے مختصر فارمیٹ کے عالمی کرکٹ کپ کے لیے ا سکواڈ کے پندرہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت جارج بیلی کو سونپی گئی ہے۔اسکواڈ میں آل راونڈر بریڈ ہوج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔43 سالہ بریڈ ہوج اسکواڈ میں عمر رسیدہ کھلاڑی ہیں ، ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کا پہلا میچ پاکستان کے خلاف 23 مارچ کو ہو گا۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میلہ 16مارچ سے بنگلہ دیش میں شروع ہوگا جس میں دنیا بھر کی 16ٹیمیں شرکت کریں گی ۔

Next Post

بریڈ ہیڈن نجی مصروفیا ت کے باعث آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے

Wed Feb 12 , 2014
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور نائب کپتان بریڈ ہیڈن نجی مصروفیا ت کے باعث رواں برس شیڈول آئی پی ایل کے ساتویں سیزن سے دستبردار ہوگئے ۔ ہیڈن نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایشز سیریز میں تاریخی فتح دلانے میں اہم کردار ادا […]