کوئٹہ،22اپریل (پی پی آئی) بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ناقص اور مضر صحت خوراک کی فراہمی کے خاتمے کے لئے بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں کوئٹہ، خضدار، اورماڑہ اور صحبت پور میں مجموعی طور پر 32 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ میں متفرق خوراک کے مراکز اور کارخانوں کا معائنہ کیا گیا۔ انسپیکشن کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد بیکری یونٹس، ہوٹلز، جنرل اسٹورز، فاسٹ فوڈ کارنرز، ایک آئس لولی یونٹ، ایک کلچہ کارخانہ اور بی ایم سی ہسپتال کی کینٹین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ارباب کرم خان روڈ پر دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر ایک دودھ فروش کو بھی جرمانہ کیا گیا۔خضدار میں زونل انسپیکشن ٹیم نے پانچ کنفیکشنری و جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد اشیا کو ضبط کر کے تلف کر دیا اور متعلقہ دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔ اورماڑہ میں ایک ہول سیلر اور دو جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ و ممنوعہ اشیا قبضے میں لی گئیں۔صحبت پور میں صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک پولٹری شاپ اور ہوٹل کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے وقار خورشید عالم نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Next Post
پیپلز پارٹی نہری منصوبے کے خلاف احتجاج میں پیش پیش، دیگر جماعتوں سے تعاون کی اپیل
Tue Apr 22 , 2025
کراچی، 22اپریل (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو کارڈینل ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر مجوزہ نئی نہروں کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور اس کی مخالفت میں تمام جماعتوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے عوام کو تکلیف نہ پہنچانے کی اپیل کی […]