وزیراعلیٰ سندھ کا ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر پیغام

کراچی،23اپریل (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ بک اینڈ کاپی رائٹ ڈے پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتابیں نسلوں اور ثقافتوں کو جوڑنے والا پل ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو کتاب سے دوستی کرنے کی ترغیب دی اور اسے ترقی کی کنجی قرار دیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کتابیں پڑھنے سے سوچ وسیع ہوتی ہے اور معاشرہ بہتر بنتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ لائبریریاں آباد ہوں گی تو ذہن روشن ہوں گے اور ادب ہماری تہذیب اور پہچان کا آئینہ ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق، سید مراد علی شاہ نے اردو اور سندھی زبان و ادب کے فروغ کی ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ادب کا مطالعہ کریں اور اپنی تاریخ اور ورثے سے جڑیں۔ انگریزی زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شیکسپیئر کی زبان دنیا کو جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے انگریزی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سفارت کاری اور رابطے کی اہم زبان بن چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انگریزی تعلیم کو فروغ دے کر عالمی مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں اور ہمارے اسکولوں اور جامعات میں انگریزی زبان کی تدریس کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے شیکسپیئر کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مصدق ملک اور یو این ڈی پی وفد نے شگر میں گلیشیائی جھیل کا جائزہ لیا

Wed Apr 23 , 2025
گلگت بلتستان،23اپریل (پی پی آئی) وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے گلگت بلتستان حکومت اور مقامی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ فریقین کی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے گلیشیائی جھیل کے پھٹنے کے سیلاب کے بار بار وقوع پذیر ہونے والے واقعات کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کے لیے مستقل […]