عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

مظفرآباد،23اپریل (پی پی آئی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے مرزا نواز جرال ایڈووکیٹ کے بے رحمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ – آزاد جموں و کشمیر کے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے تعزیتی پیغام میں قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعظم نے ایس پی بھمبر کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔